پشاور( سپورٹس رپورٹر ) عدالت عالیہ پشاورکے واضح احکامات کے باوجود ٹیچنگ کیڈر سے تعلق رکھنے والے اہلکار اب بھی مختلف محکموں میں کام کررہے ہیں اور مینجریل پوسٹوں پر تعینات ہیں اس سلسلے میں پشاور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس دوست محمد نے احکامات بھی جاری کئے تھے تاہم اس پر عملدرآمد نہیں ہوا
جبکہ اسٹبلشمنٹ ڈویژن خیبر پختونخوا نے اعلامیہ بھی جاری کیا ہے جس پر بھی خاموشی اختیار کرلی گئی ہیں اس وقت سپورٹس بورڈ خیبر پختونخواہ میں بھی مینجریل پوسٹوں پر ٹیچنگ کیڈر سے تعلق رکھنے والے اہلکار موجود ہیں
جو ڈی ایس او ڈسٹرکٹ سپورٹس آفسران کی حیثیت سے کام کررہے ہیں-اسی طرح ٹیچنگ کیڈر کے اہلکاروں کو انتظامی عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے
جس سے نہ صرف تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں بلکہ دوسری طرف اپنے متعلقہ شعبوں میں تجربہ نہ ہونے کے بناء پر مختلف ڈیپارٹمنٹ میں مسائل بی پیدا ہورہے ہیں-