کرکٹ

کرکٹ آسٹریلیا کی نئی پالیسی، ملکی لیگ کو غیر ملکی لیگز پر ترجیح دینے کا فیصلہ

کرکٹ آسٹریلیا کی نئی پالیسی، ملکی لیگ کو غیر ملکی لیگز پر ترجیح دینے کا فیصلہ

کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے کھلاڑیوں کے لیے نئی پالیسی نافذ کرتے ہوئے ملکی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کو غیر ملکی لیگز پر ترجیح دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نئی پالیسی کے تحت آسٹریلوی کرکٹرز پہلے اپنی مقامی لیگ کی ذمہ داریاں پوری کریں گے، جس کے بعد ہی انہیں بیرون ملک لیگز کھیلنے کی اجازت دی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی کپتان مچل مارش اور آل راؤنڈر میٹ شارٹ نے ساؤتھ افریقا ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے معاہدہ کر رکھا ہے، تاہم کرکٹ آسٹریلیا نے واضح کر دیا ہے

کہ دونوں کھلاڑی بگ بیش لیگ کے مکمل ایڈیشن میں اپنی ٹیموں کی نمائندگی کریں گے اور بی بی ایل کی ذمہ داریاں مکمل ہونے کے بعد ہی انہیں ایس اے ٹی20 لیگ کے لیے ریلیز کیا جائے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کا مقصد ملکی لیگ کو مضبوط بنانا اور اس میں بہترین آسٹریلوی کھلاڑیوں کی دستیابی یقینی بنانا ہے تاکہ بگ بیش لیگ کی مسابقت اور معیار برقرار رکھا جا سکے۔

مچل مارش اور میٹ شارٹ پہلی مرتبہ ساؤتھ افریقا ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت کریں گے، جہاں ان کی شمولیت کو لیگ کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ بگ بیش لیگ 12 دسمبر سے 26 جنوری تک جاری رہے گی،

جبکہ ایس اے ٹی20 لیگ کا آغاز 17 جنوری سے ہوگا، جس کے باعث دونوں ایونٹس کے شیڈول میں جزوی طور پر ٹکراؤ بھی موجود ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی نئی پالیسی سے واضح ہو گیا ہے کہ اب آسٹریلوی کھلاڑیوں کے لیے ملکی لیگ پہلی ترجیح ہوگی، جبکہ غیر ملکی لیگز میں شرکت مقامی ذمہ داریاں مکمل کرنے سے مشروط ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!