معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ کے انتظامات مکمل،
چیمپئن شپ آج سے اسلام آباد میں شروع ہو گی۔

معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ کے انتظامات مکمل،
چیمپئن شپ آج سے اسلام آباد میں شروع ہو گی۔
اسلام آباد; پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ(آج)، ہفتہ، 8 اگست سے لیزر سٹی بائولنگ کلب، صفا گولڈ، ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں شروع ہو گی.
گزشتہ روز پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔
چیمپئن شپ میں آٹھ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف مینز سنگلز، ڈیف لیڈیز سنگلز، ٹرائیس ایونٹ اور انٹر سکول کے مقابلے شامل ہیں۔
چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 14 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
واضع رہے کہ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام یہ مقابلے 2003 سے ہر سال جشن آزادی کے موقع پر منعقد ہو رہے ہیں۔



