پشاور( سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام انٹر کالجز سپورٹس فیسٹول پوسٹ گریجویٹ ڈیپارٹمنٹ آف پشاور یونیورسٹی نے 74 پوائنٹس کے ساتھ جیت لی ، گورنمنٹ کالج پشاور نے دوسری گورنمنٹ ڈگری کالج متھرا پشاور نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
محمد آصف 48 پوائنٹس کے ساتھ بہترین ایتھلیٹ قرار پائے ، مہمان خصوصی سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ ان کے ہمراہ چیئر مین انوارمنٹل سائنس ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر حزب اﷲ، اے آئی پی ایس ایشیاءکے جنرل سیکرٹری امجد عزیز ملک، صدر سپورٹس کمیٹی پروفیسر محمد سعید خان،پرنسپل یونیورسٹی کالج فار بوائز پشاور یونیورسٹی محمد اسحاق سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس پشاور یونیورسٹی کے زیراہتمام بوائز انٹر کالجز سپورٹس فیسٹول کی اختتامی تقریب گزشتہ روز پشاور یونیورسٹی میں منعقدہو ئی
جس میں تمام فاتح ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ رزلٹ کے مطابق سکواش میں پوسٹ گریجویٹ ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف پشاور نے پہلی ، گورنمنٹ کال پشاور نے دوسری اور متھرا کالج نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ باسکٹ بال میں گورنمنٹ کالج پشاورنے پہلی ، پی جی یو نے دوسری ، ایڈورڈ کالج نے تیسری ، کرکٹ میں پوسٹ گریجویٹ ڈیپارٹمنٹ پشاور یونیورسٹی نے پہلی ،گورنمنٹ کالج لنڈی کوتل نے دوسری اور پی ای ایف کالج نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، فٹبال میں پوسٹ گریجویٹ ڈیپارٹمنٹ پشاور یونیورسٹی نے پہلی،قائداعظم کامرس کالج یونیورسٹی آف پشاور نے دوسری
پی جی کالج منیجمنٹ جمرود نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ہینڈبال میں گورنمنٹ کالج پشاورنے پہلی ، پی جی پشاور یونیورسٹی نے دوسری،متھرا کالج نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہاکی ایونٹ میں پی جی ڈیپارٹمنٹ نے پہلی ، گورنمنٹ کالج پشاورنے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔کبڈی میں گورنمنٹ کالج سپیئر سائنس، سکواش،ٹیبل ٹینس
والی بال اورٹینس میں پوسٹ گریجویٹ ڈیپارٹمنٹ پشاور یونیورسٹی جبکہ ایتھلیٹکس میںگورنمنٹ ڈگری کالج متھرا پشاورنے پہلی پوزیشن حاصل کی ، مجموعی طور پر پوسٹ گریجویٹ ڈیپارٹمنٹ پشاور یونیورسٹی نے آٹھ گولڈ، تین سلور اور ایک براﺅنز میڈلز جیت کر 74 پوائنٹس کے ساتھ اوور آل پہلی پوزیشن حاصل کی
گورنمنٹ کالج پشاور نے 54 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور گورنمنٹ ڈگری کالج متھرا نے19 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔