غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے ; کپتان بابراعظم.

 

 

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اگلے میچ میں غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔

 

حیدر آباد میں نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں 5 وکٹ سے شکست پر بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے آج اپنی بینچ اسٹرینتھ کو موقع دیا۔

انہوں نے کہا کہ اگلے وارم اپ میچ میں غلطیوں پرقابو پانے کی کوشش کریں گے، دوسری اننگزمیں بیٹرز کو زیادہ آسانی مل رہی تھی۔

اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ کےلیے اچھی تیاری کی ہے۔

 

ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 346 رنز کا ہدف باآسانی 44 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

 

 

error: Content is protected !!