مردان کی ٹیم کو چیف منسٹر فٹ بال لیگ سے باہر کر دیا گیا

پشاور( سپورٹس رپورٹر)مردان کی ٹیم کو ڈسپلن کی خلاف ورزی، گالم گلوچ اور ریفری کے ساتھ ہاتھا پائی پر پشاور میں جاری چیف منسٹر خیبر پختونخوا فٹ بال لیگ سے باہر کر دیا گیا۔ جبکہ دوسرے میچ میں کرم فٹبال کلب نے ڈیرہ کلب کو تین ایک سے شکست دیدی ، طہماس خان فٹبال گرائونڈ پر جاری چیف منسٹر فٹ باللیگ میں مردان اور ایس ڈی ایف سی کے درمیان میچ جاری تھا کہ 16ویں منٹ میں گول پر مردان کی ٹیم نے اعتراض کیا اور پھر گرائونڈ چھوڑ دیا جس کے بعد ریفری کے ساتھ گالم گلوچ کی ریفری کمیٹی نے نوٹس لیتے ہوئے اجلاس کیا اور متفقہ طور پرمردان کی ٹیم کو لیگ اور اگلے ٹورنامنٹ سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا۔

 

فیلڈ ریفری اور اسسٹنٹ ریفریز کی جانب سے میچ کمشنر کو دی گئی رپورٹ کے مطابق میچ کے دوران مردان کے خلاف گول ہوا مگر مردان کے کھلاڑیوں نے گول ماننے سے انکار کیا اور کھلاڑی گرائونڈ سے چلے گئے اسی دوران کھلاڑیوں نے اسسٹنٹ ریفری اور تماشائیوں کو گالیاں دیں آفیشل اورتماشائیوں سے جھگڑا شروع کیا مردان کی ٹیم کو گرائونڈ میں واپس آنے کے لئے تین منٹ کا وقت دیا گیا واپس نہ آنے پر میچ ختم کرتے ہوئے ایس ڈی ایف سی کو فاتح قرار دیا گیا جس کے بعد مردان کے کھلاڑی گرائونڈ میں واپس آگئے جھگڑے، گالم گلوچ پر مردان کی ٹیم کو لیگ سے باہر کر دیا۔ ریفریز نے اعلان کیا کہ مردان کی ٹیم جہاں بھی کھیلے گئے وہ میچ سپروائز نہیں کریں گے۔ٹورنامنٹ میں دوسرا میچ کرم فٹبال کلب اور ڈیرہ کلب کے مابین کھیلاگیا جس میں کرم نے تین ایک سے کامیابی حاصل کی ، کرم کی طرف سے شاہ فیصل اورحمزہ نے گول کئے جبکہ ڈیرہ کی طرف سے عمردراز نے گول کئے ۔

error: Content is protected !!