ممبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ وہ ماضی میں وسیم اکرم کی بولنگ سے پریشان ہوئے۔حال ہی میں ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں ان کے مداحوں نے ان سے مختلف سوالات کیے۔سوال و جواب کے اسی سیشن کے دوران ایک مداح نے ویرات کوہلی سے پوچھا کہ ماضی میں کس بولر نے آپ کو پریشان کیا؟ومداح کے سوال کے جواب میں ویرات کوہلی نے سوئنگ کے سلطان اور سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کا نام لکھا۔ویرات کوہلی کے جواب کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ ماضی میں وسیم اکرم کی بولنگ نے انہیں کافی پریشان کیا۔واضح رہے کہ کرکٹ میں اچانک انٹری دینے والے وسیم اکرم کے کیریئر کا آغاز دبنگ رہا، 104 ٹیسٹ میچز میں 414 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے کل 356 ون ڈے کھیلیجس میں انہوں نے 502 شکار کئے۔وسیم اکرم ون ڈے کرکٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں ۔وہ ورلڈکپ 2003 میں وکٹوں کی پانچویں سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے بولر بنے، 1992 کے ورلڈکپ فائنل میں وسیم اکرم ہی کی باولنگ کی بدولت پاکستان ٹائٹل اپنے نام کروا سکا۔ورلڈکپ 2003 میں 4 مارچ کو بارش کی نذر ہونے والے میچ کے بعد کرکٹ کی دنیا میں 19برس تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد وہ ریٹائرڈ ہو گئے۔