کوئٹہ (منور شاہوانی)وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کےفروغ ہمارے ترجیحات میں شامل ہے یہاں کھیلوں کا وسیع ٹیلنٹ موجود ہے جن کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر پرموموٹ کرنا چاہتے ہیں کوشش ہے کہ آنے والے سال میں گوادر میں بین االاقوامی سطح پر کرکٹ کا ایونٹ منعقد کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان میں کرکٹ کے فروغ کیلئے حکومت بلوچستان اورکوئٹہ گلیڈئیٹر کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں کیا،مفاہمتی یاداشت حکومت کی جانب سے سیکرٹری کھیل و امورنوجوانان عمران گچکی اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے مالک ندیم عمر نے دستخط کئے، اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان ،صوبائی وزراء اراکین صوبائی اسمبلی کوئٹہ گلیڈائیٹرز کے کھلاڑی محمد ناصر ڈائریکٹر جنرل کھیل درا بلوچ اور دیگر اعلی سرکاری حکام بھی موجود تھے
ندیم عمر نے وزیراعلی بلوچستان، سیکرٹری کھیل اور ڈائریکٹر جنرل کھیل کو کوئٹہ گلیڈئیٹرز کا شرٹ تحفہ دیامفاہمت کی یادداشت کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئۓ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث یہاں کھیلوں کے بہت سے بڑے ایونٹ ملتوی کرنے پڑے صوبے میں کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں میں بے پناء ٹیلنٹ موجود ہے جو کسی بھی ملک و گرونڈ میں صوبے و ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں کوئٹہ گلیڈائیٹرز کے ساتھ ملکر حکومت بلوچستان ہونہار کھلاڑیوں کو سامنے لاکر ان کو گرونڈز میں کھیلنے کا مواقع فراہم کرینگے اسی حوالے سے ندیم عمر کے ساتھ مفاہمتی یادشت میں دستخط کئے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ویمن کرکٹ لیگ کرانے جارہے ہیں جس میں بلوچستان پنجاب خیبر پختونخواہ سندھ اور گلگت کے ویمن ٹیم حصہ لینگے
کھلاڑیوں کو حکومت کی جانب سے تمام تر سہولیات فراہم کیا جائے گا اس موقع پر کوئٹہ گلیڈائیٹرز کے مالک ندیم عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں بین الاقوامی معیار کا وویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کروارہے جس میں کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح کے سہولیات فراہم کرینگے ،بلوچستان میں حکومت کھیل کے شعبے کے فروغ کیلئے بہت کام کررہے ہیں جو کہ خوش آئندہ اقدام ہے ہمیشہ سے کوئٹہ گلیڈائرز نے کوشش کیا ہے کہ بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر کام کریں پہلا آل پاکستان ویمن ٹی 20 ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 65 کھلاڑی حصہ لینگے جس میں پاکستان نیشنل پاکستان اے سائیڈ اور 33 Emerfing کھلاڑی شامل ہے تمام میچوں کو برارہ راست نشر کیا جائے گا