علی محمد میموریل انٹر اکیڈمی لیگ کرکٹ’ افتتاحی میچ لاروش اکیڈمی کی شاندار کامیابی

کراچی اسپورٹس رپورٹر) علی محمد میموریل انٹر اکیڈمی لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں گزشتہ روز لاروش کرکٹ اکیڈمی نے کراچی فرسٹ کلاس کرکٹر راٶ وقار کی شاندار آل راٶنڈ کارکردگی جارحانہ نصف سینچری 87 رنز کی اننگز اور 3 وکٹوں اور باصلاحیت لیفٹ ہینڈڈ  اوپنر سلیمان سلیم کی عمدہ نصف سینچری 51 رنز اور 2 وکٹوں  ابھرتے ہوۓ فاسٹ بولر بالاچ خان  کی تباہ کن بولنگ  کی 3وکٹوں کی بدولت حریف باب وولمر اکیڈمی کو یکطر مقابلےمیں 45 رنز شکست دے کر ٹورنامنٹ میں شاندار آغاز کردیا۔ قبل ازیں مہمان خصوصی ریجنل ہیڈ کراچی فیزیکل ڈس ایبلڈ کرکٹ سعید علی خان گیند کو ہٹ لگا کر ایونٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر معروف کمپیٸر و راٸیٹر شاہد نواب، میڈیا میجر PPDCA محمد نظام، مینیجر سندھ پولیس کرکٹ ٹیم وسیم الدین بھی موجود تھے۔

یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس گراٶنڈ بی پر  فاتح ٹیم لاروش اکیڈمی نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 30 اوررز میں7 وکٹیں کھوکر 230 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔  فرسٹ کلاس کرکٹر  راٶ وقار   نے عمدہ جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرتے ہو دلکش اسٹروکس کھیلے اورصرف 59 گیندوں گیندوں پر 87 رنز کی  باری میں9 بار گیندو کو باٶنڈری لاٸین کی سیر کراٸ اور2 بلندو۔بالا چھکے بھی لگاۓ، اوپنر سیلمان سلیم  نے 45 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بناۓ دونوں کے درمیان دوسری وکٹ کی 113 رنز کی شاندار شراکت  قاٸم ہوٸ، عمار زیب نے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 31 رنز کا اضافہ کیا۔ ۔ ناکام ٹیم کی جانب سے سعد بیگ نے 24 رنز کے عوض 3 اور حذیفہ 37 رنز کے بدلے 2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔

جواب میں باب وولمر کرکٹ اکیڈمی فاتح ٹیم کے فاسٹٹيميں بولر بالاچ کی جارحانہ اور آل راٶنڈر راٶ وقار اور سلیمان سلیم کی  عمدہ اسپن بولنگ اور فیلڈروں کی عمدہ کارکردگی کے باعث 28.4 اورز میں 185 رنز بناسکی۔ حافظ فہد انصاری نے 43 گیندوں پر 48 رنز میں 4 چوکے اور 2 چھکے لگاۓ،  آل راٶنڈر سعد بیگ نے 40 گیندوں 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 35 رنز، ایم یعقوب  نے19 گیندوں پر 2 چھکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے35 رنز بناۓ

لاروش کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے فاسٹ بولر بالاچ خان نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوۓ صرف 32 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا جبکہ راٶ وقار عمدہ بولنگ سے 41 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا جبکہ سلیمان سلیم کے حصے میں 2 وکٹیں۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سعید علی خان فاتح ٹیم کے راٶ وقار کو میچ وننگ کارکردگی87 رنز اور 3 وکٹوں  کے حصول پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔۔ مزکورہ میچ کو امپاٸرز وسیم الدین اور ریاض خان نے سپر واٸز کیا جبکہ آفیشل اسکورر کی ذمہ داری محمد قاسم نے نبھاٸ۔

error: Content is protected !!