کوئٹہ(سپورٹس لنک رپورٹ) وائس آف بلوچستان کے زیراہتمام وی اوبی وومن لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل معرکہ میں ہزارہ سینئرفٹ بال کلب نے کلین اینڈگرین کلب کوشکست دے کرٹائٹل اپنے نام کرلیامہمان خاص اسسٹنٹ کمشنرصدرعمیرابلوچ اورڈائریکٹروومن کالجزربابہ حمیددرانی تھیں جن کاتعارف دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے کرایاگیااس موقع پربلوچستان فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدرمحمدایوب لہڑی جنرل سیکرٹری حاجی محمدسعیداحمدتکواورچیف آرگنائزرٹورنامنٹ آمنہ ملک بھی موجودتھے
اختتامی تقریب کے موقع پراے سی عمیرابلوچ نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں تاہم ٹیلنٹ آگے لانے کے لیے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنا انتہائی ضروری ہیں اور اس سلسلے میں بلوچستان حکومت کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر بلوچستان حکومت کا مشن ہے
سپورٹس ایونٹس کے ذریعے نیا ٹیلنٹ سامنے لارہے ہیں،رے نوجوان ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا آہنی عزم رکھتے ہیں ہمارے خواتین کسی سے کم نہیں دیگرشعبوں کی طرح کھیل کے میدان بھی اپنی صلاحیتوں کالوہامنوایاہے معاشرے میں مردوں کے برابرخواتین کوبھی کھیلوں کی سہولیات اورمواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے کیو نکہ کھیلوں کے ذریعے کھلاڑ یوں میں عمدہ اوصاف پیدا ہوتے ہیں، کھیلوں کو فروغ دے کر کھلاڑیوں کی صلاحتیں اجاگر ہوسکتی ہیں۔
کھلاڑی کسی بھی ملک وقوم کے سفیر ہوتے ہیں ان کو مندانہ ماحول فراہم کرنے کے لیے تعلیم و تربیت’ مثبت اور صحت مندانہ سر گرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کرکے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو تراشہ جاسکتا ہے۔
بلوچستان کے کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہیں۔فٹبا ل کی دنیا میں بلوچستان کے کھلاڑیوں نے نام رو شن کیا ہییادرہے کہ ٹورنامنٹ کافائنل میچ ہزارہ سینئرفٹ بال کلب کوئٹہ اورکلین اینڈگرین کلب کے درمیان کھیلاگیادونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے کھیل کاآغازمیں ایک دوسرے کیخلاف گول پرتابڑتوڑحملے کئے لیکن اس دوران کئی خوبصورت موومنٹ دیکھنے میں آئے کھیل کے پہلے ہاف کے29ویں منٹ میں ہزارہ سینئرکلب کے اسٹرائیکرعثرت نے گول کرکے اپنی ٹیم کوبرتری دلائی جبکہ دوسرے ہاف میں مزیدکوئی ٹیم بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی اسطرح یہ فائنل میچ ہزارہ سینئرکی ٹیم نے صفرکے مقابلے میں ایک گول سے جیت کرٹائٹل اپنے نام کرلیاآخرمیں مہمان خاص نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے