لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام اور فرسٹ بورڈ رآف کرکٹ ایسوسی ایشنز کی انتظامیہ کے درمیان منگل کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہورمیں اہم ملاقات ہوئی۔اس ملاقات میں گذشہ مہینوں میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اس کے ساتھ آئندہ سیزن کے اہداف بھی مقرر کیے گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی کاوشوں کو سراہا اورپی سی بی نے اس موقع پر اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
اس طویل میٹنگ میں مکمل مشاورت کے ساتھ کے ساتھ فیصلے ہوئے جس میں باصلاحیت افراد کی نشاندہی اور خاص طور پر بہترین کوچنگ اسٹاف مقرر کرنا شامل ہے۔ چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کو کوالیفائیڈ کوچز مدد فراہم کریں گئے جس سے بہترین ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں مدد ملے گی۔
اس میٹنگ کے دوران ہیڈ آف نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے ہائی پرفارمنس سنٹر میں کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی ڈویلپمنٹ پروگرام کے بارے میں اگاہ کیا۔اس موقع پر حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے لیے بہترین کوچز مقرر کئے گئے ہیں۔
سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز نے نچلی سطح پر کرکٹ کی بہتری کےمنصوبوں پر بات کی اور رواں سال میں کلب،اسکول، کالج اور یونی ورسٹیز کی سطح پر کرکٹ بحال ہونے کا امکان ظاہر کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کلب رجسٹریشن اور جانچ پڑتال کے عمل کے بارے میں کرکٹ ایسوسی ایشنز کے حکام اگاہ کیا اوران کو بتایا گیا کہ چار ہزار سے زائد کلبو ں نے رجسٹریشن کے آن لائن درخواستیں جمع کروائی ہیں اس کا اگلا مرحلہ مقررہ وقت پر شروع کیا جائے گا۔
پی سی بی چیف ایگزیکٹیو وسیم خان:وسیم خان نے اپنے بیان میں اس ملاقات کے متعلق خوشی کا اظہار کیا اور کہا اس طرح کرکٹ ایسوسی ایشنز اور پی سی بی حکام کو ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد ملی ہے اور یہ ملاقات اجتماعی طور پر آگے بڑھنے کے لیے مدد گار ثابت ہو گی۔وسیم خان نے مزید کہا اتنے کم وقت میں آج کی تاریخ تک چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ساتھ کام کر کے مجھے خوشی محسوس ہوئی اس سے متعلقہ حکام کے جذبے اور عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ آج کی ملاقات میں متعدد فیصلے لیے گئے ہیں پی سی بی اختیارات کو کرکٹ ایسوسی ایشنز تک منتقل کرنے کے عمل کو یقینی بنائے گا۔
اسی سیشن کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے سندھ ،سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسپانسرز کا اعلان بھی کیا۔
اے کیو بلڈرز لمیٹڈ سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کے اسپانسر ہونگے اور سنٹرل پنجاب کو اگلے تین سال کے لیے پرائم آئل گھی ملز اسپانسر کریں گے۔ گراس روٹس کرکٹ سدرن پنجاب کے اسپانسر ہونگے۔
سندھ اور سنٹرل پنجاب کی اسپانسرشپ کی تین سالہ مدت کاآغاز سیرن 22-2021 سے ہو گا جبکہ سدرن پنجاب کی اسپانسرشپ سیزن 23-2022 کے بعد اختتام پذیر ہو جائے گی۔