چیلنجر کپ انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں برائٹ جیمخانہ کی کامیابی”

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) چیلنجر کپ ٹی ٹونٹی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں برائٹ جیمخانہ نے اسٹرائیکر کرکٹ کلب کو باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیا ناظم آباد گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں اسٹرائیکر کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے۔علی نقوی نے 71 اور یاسر تنویر نے 44 رنز بنائے۔دانیال گیگی نے چار جبکہ افضل قریشی اور نعمت آفریدی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


جواب میں برائٹ جیمخانہ نے 18.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کرلیا۔ عبداللّٰہ عمران نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 4 چوکوں اور 13 چھکوں کی مدد سے 103 رنز جبکہ مبشر احمد نے 26 ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔ عزیر اکبر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔


میچ کے اختتام پر کے سی سی اے کے سابق کونسل ممبر افضل قریشی نے عبداللہ عمران کو پلیئر آف دی میچ ایوارڈ دیا۔

error: Content is protected !!