پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ کے مطابق لاہور قلندرز کو فیلڈنگ کے شعبے میں بہتری کی ضرورت ہے۔لاہور قلندرز کے پری کیمپ کے اختتام کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں محمد حفیظ نے کہا کہ لاہور قلندرز کی بولنگ کوالٹی ہے ، بہترین فاسٹ بولرز لاہور قلندرز کے پاس ہیں ، دنیا کے بہترین سپنر راشد خان بھی لاہور قلندرز میں شامل ہیں بیٹنگ لائن اپ بھی تجربہ کار ہے لیکن ہمیں فیلڈنگ میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ فیلڈنگ کو بہتر بنانا ہے ، فیلڈنگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بڑی اہم ہوتی ہے ، فیلڈنگ اچھی ہو تو میچز جیتنے کے چانسز بڑھ جاتے ہیں ، اس لیے کوشش ہو گی کہ کراچی میں جتنا بھی وقت ملے گا اس شعبے کو بھی فوکس کیا جائے گا۔محمد حفیظ نے کہا کہ لاہور میں تیاری اچھی رہی ہے ، پریکٹس سے کھلاڑیوں کو اعتماد ملا ہے اب کراچی کے مرحلے پر فوکس ہے
پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کا آغاز اچھا ہو گا۔حفیظ کا ماننا ہے کہ کوویڈ 19 کے کیسز سامنے آ رہے ہیں لیکن اب سب انہی حالات میں رہ رہے ہیں ، امید ہے کہ اس حوالے سے اچھا کام کیا جائے گا پی ایس ایل کا ایک ہی وقت میں تسلسل کے ساتھ ہونا بہت ضروری ہے ، اس میں کوویڈ کی وجہ سے وقفہ نہیں آنا چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ابھی لاہور قلندرز کے کپتان بنے ہیں
انہوں نے اپنی پرفارمنس سے سب کے دل جیتے ہیں ،اب کپتانی بھی اچھی کریں گے لیکن ان کے بارے میں دور کا نہیں سوچنا چاہیے کہ وہ پاکستان ٹیم کے کپتان کے طور پر کیسے رہیں گے ۔