شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ)افغانستان نے زمبابوے کو پانچ میچز کی سیریز کے آخری میچ میں146رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز 4-1 سے اپنے نا م کرلی،افغانستان کی جانب سے 242کے ہدف میں زمبابوے 95رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی. شارجہ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورمقررہ اوورز میں9وکٹو ں کے نقصان پر241رنز بنالئے ،ان کی اننگ میں جاوید احمدی کے 76،رحمت شاہ 59اور راشد خان کے 43رنز نمایاں ہیں.زمبابوے کی جانب سے تھیندی چٹارا ،بلیسنگ مزربانی اور سکندر رضانے 2,2جبکہ گریم کریمر اور تھیندی چیسارو نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی.
جواب میں زمبابوے کی ٹیم 32.1اوورز میں95رنز کے مجموعے پر ہی ڈھیر ہوگئی ،ان کی اننگ میں کریگ اروائن 34اور برینڈن ٹیلر کے 27رنزنمایاں رہے . زمبابوے کی اننگ میں 5 بلے باز اپنا اکاﺅنٹ بھی نہ کھول پائے. زمبابوے کی اننگ پر لاٹھی چارج میں راشد خان نے ت3وکٹیں لے کر اپنا حصہ ڈالا،جبکہ محمد نبی اور شراف الدین اشرف نے 2,2وکٹیں حاصل کی . میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر راشد خان کو مین آف دا میچ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ شراف الدین اشرف پلئیر آف دا سیریز قرار پائے. اس سے قبل افغانستان نے زمبابوے کو دو میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 2-0سے شکست دی تھی.