پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8 سے 12 جون تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔مہمان ٹیم سیریز میں شرکت کے لیے 5 جون کو اسلام آباد پہنچے گی۔ سیریز کے تین میچز 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے۔
یہ تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز دسمبر 2021 میں ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا حصہ تھے تاہم مہمان کیمپ میں کوویڈ 19 کیسز سامنے آنے پر اس وقت یہ میچز ملتوی کردئیے گئے تھے۔ویسٹ انڈیز نے 2023 کے آغاز میں بھی 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے پر رضا مندی ظاہرکررکھی ہے۔ ان میچز کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
شیڈول:
8 جون؛ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ بمقام راولپنڈی
10 جون؛ دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ بمقام راولپنڈی
12 جون؛ تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ بمقام راولپنڈی