پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 28ویں میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 9 رنز شکست دے دی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ملتان سلطانز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کے عثمان خان 43 گیندوں پر 9 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 120 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد رضوان 29 گیندوں پر 55 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ملتان سلطانز کے دیگر کھلاڑیوں میں ٹم ڈیوڈ نے 43، کیرن پولارڈ نے 23 اور رلی روسو نے 15 رنز کی اننگز کھیلی، سلطانز کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باؤلرز میں سے قیس احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد نواز 1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا تاہم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 253 رنز ہی بنا سکی جبکہ اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔