پروفیسرسراج اسلام بخاری رمضان کپ کے پہلے کوارٹر فائنل میں ملت سی سی نے یونائیٹڈ جیم خانہ کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا،عدیل حشمت مین آف دی میچ قرار پائے،
پنجاب گراؤنڈ شاہ فیصل ٹاؤن پر یونائیٹڈ جیم خانہ نے
مقررہ اوورز میں 175رنز کا ٹارگٹ دیا،جہانزیب سلطان نے جارہانہ 83 رنز اورفیاض حسین نے31 رنز کی اننگز کھیلی،شاہان نعیم نے 3 وکٹ حاصل کی جواب میں ملت سی سی نے مطلوبہ حدف 176 رنز 5 وکٹوں کے نقصان پر 12.5اوورز میں بنا لئے،
عدیل حشمت نے جارہانہ نصف سینچری 65 ،عقیل ڈوگر 30 اور گوہر علی نے 28 رنز بنائے،جہازیب سلطان نے 2 وکٹ حاصل کی پہلے کوارٹر فائنل میچ کے اختتام پر اسد الرحمن ٹورنامنٹ کوآرڈی نیٹر نے عدیل حشمت کو مین آف دی میچ ایوارڈ پیش کیا،رحمان بہادر اور تسلیم بلوچ نے امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے