باکسنگ

کراچی ڈویژن باکسنگ وائٹ اور گرین ٹیم کے لیے ٹرائلز 20 ستمبر کو ہوں گے

تمام اضلاع کے سینئر کلاس کے لیے8 مردوں اور 3 خواتین ویٹ کیٹیگری میں مقابلے ہونگے

کراچی ڈویژن باکسنگ وائٹ اور گرین ٹیم کے لیے ٹرائلز 20 ستمبر کو ہوں گے

تمام اضلاع کے سینئر کلاس کے لیے8 مردوں اور 3 خواتین ویٹ کیٹیگری میں مقابلے ہونگے

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کراچی ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام کراچی ڈویژن باکسنگ ٹیم کے انتخاب کے لیے ایک روزہ ٹرائلز اتوار، 20 ستمبر 2026ء کو صبح 9 بجے استاد علی محمد قمبرانی باکسنگ ایرینا، ککری اسپورٹس کمپلیکس لیاری میں منعقد ہوں گے۔

تمام اضلاع کے سینئر کلاس کے لیے8 مردوں اور 3 خواتین ویٹ کیٹیگری میں مقابلے ہونگے۔

کراچی ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبدالرزاق بلوچ کے مطابق ٹرائلز میں کراچی کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے سینئر کلاس کے مرد و خواتین باکسرز حصہ لے سکیں گے۔

وہ باکسرز جن کا سالِ پیدائش 1987 سے 2007 کے درمیان ہے، ٹرائلز میں شرکت کے اہل ہوں گے۔کراچی ڈویژن باکسنگ وائٹ اور گرین ٹیم کے لیے ٹرائلز 20 ستمبر کو ہوں گے

جس میں مردوں کے مقابلے 47، 50، 55، 60، 65، 70، 75 اور 80 کلوگرام وزن کیٹیگریز میں جبکہ خواتین کے مقابلے 48، 50 اور 54 کلوگرام وزن کیٹیگریز میں ہوں گے۔

باکسرز کے وزن اور ڈراز ہفتہ، 19 ستمبر کو سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک مسلم آزاد باکسنگ کلب، ککری اسپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے۔ وزن اور ڈراز کمیٹی میں عبدالرشید، عبدالوحید درویش, احمد قمبرانی اور خان محمد بلوچ شامل ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق ٹرائلز میں شرکت کے لیے باکسر کا کراچی کا شناختی کارڈ ہونا لازمی ہے، جبکہ ڈپارٹمنٹل باکسرز ٹرائلز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!