کرکٹ

پی سی بی اسکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2026 کا باقاعدہ آغاز 19 ستمبر سے ہوگا

پی سی بی اسکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2026 کا باقاعدہ آغاز 19 ستمبر سے ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیرِ اہتمام پی سی بی اسکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2026 کا باقاعدہ آغاز 19 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر بیکن ہاؤس اور ایچی سن کالج کی کرکٹ ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا ٹاس دوپہر 1:30 بجے جبکہ میچ کا آغاز 2 بجے ہوگا

افتتاحی ایونٹ کے اختتام پرت معروف گلوکار راحت فتح علی خان خصوصی میوزک کنسرٹ میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، جبکہ تقریب کے دوران لکی ڈرا بھی منعقد کیا جائے گا۔

شائقین کے لیے اس ایونٹ میں داخلہ مفت ہوگا گزشتہ سال کی کامیابی کے بعد پی سی بی نے اسکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا رواں سال مزید بڑے پیمانے پر دوبارہ آغاز کیا ہے

پروگرام کے تحت ملک بھر کے 100 اضلاع کے 1,400 اسکولوں سے تقریباً 21 ہزار طلبہ حصہ لیں گے جبکہ مختلف مرحلوں میں مجموعی طور پر 2,895 میچز کھیلے جائیں گے

پی سی بی کے مطابق پروگرام کا بنیادی مقصد اسکول کی سطح پر نئے کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے مواقع فراہم کرنا

اور انہیں مستقبل کے کرکٹ ستاروں کے طور پر آگے بڑھانا ہے پروگرام کے ذریعے گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا

گلگت سے گوادر تک ملک کے مختلف علاقوں کے اسکول اس پروگرام کا حصہ بنیں گے جس کے ذریعے نوجوان کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور مسابقتی کرکٹ میں آگے بڑھنے کے مواقع میسر آئیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!