کوئٹہ: عمران گچکی بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات سے بطور صدر دستبردار
کوئٹہ(بسجا رپورٹ)سپورٹس لور پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ بلوچستان عمران گچکی نے 10جون کو کوئٹہ منعقد ہونے والے بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات میں بطور صدر اپنی نامزدگی واپس لے لی،
عمران گچکی کا کہناتھا کہ زاتی و سرکاری مصروفیاں کی وجہ سے بی او اے کی ہونے والے انتخابات میں بطور صدر حصہ نہیں لے سکتا،
بغیر کسی عہدے کے بھی ہمیشہ کی طرح کھیلوں کے فروغ ، کھلاڑیوں و نوجوانوں کو سپورٹ کیاہے آئندہ بھی کرتا رہونگا،انہوں نے نامزد کرنے والے گروپ اور مخالف گروپ بلکہ سپورٹس سے تعلق رکھنے والے تمام احضرات کا شکریہ ادا کیاہے،
جنہوں نے ان ہر بروسہ کیا اور بی او اے کے صدارت کیلئے نامزد کیا،انکا کہناتھا کہ میری خواہش ہے کہ بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کی انتخابات خوش سلوبی سے مکمل ہو
اور جو بھی گروپ کامیاب ہو وہ آپس کی اختلافات کو ختم کرکے کھیلوں کے فروغ کیلئے کام کریں۔حکومت بلوچستان انکی بھرپور حوصلہ افزائی و سپورٹ کریگی،انہوں نے آخر میں ایک بار پھر سپورٹس سے تعلق رکھنے والے تمام شخصیات کا شکریہ ادا کیاہے۔