ورلڈ پروفیشنل بلیئرڈز اینڈ سنوکرایسوسی ایشن (ڈبلیو پی بی ایس اے) کی جانب سے میچ فکسنگ کے الزام میں 10 کھلاڑیوں کو سزائیں دی گئی ہیں،
جن میں چین کے 2کھلاڑی لیانگ وینبو اور لی ہانگ پرتاحیات پابندی عائد کی گئی ہے۔
ڈبلیو پی بی ایس اے نے گزشتہ روز ایک جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ 10 کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ کے الزامات عائد کیے گئے ۔
لیانگ اور لی پر تاحیات پابندی کا اعلان جبکہ دیگر ملوث کھلاڑیوں کومعطلی کی سزا دی گئی ہے۔ گزشتہ اکتوبر سے سنوکر مقابلوں کے لئے معطلی کا سامنا کرنے والے36 سالہ لیانگ، 5 سنوکر میچوں میں ہیرا پھیری یا اس میں حصہ لینے،
دوسرے کھلاڑیوں کو 9میچز فکس کرنے کے لیے قائل کرنے یا اس کے قابل بنانے کی کوشش کرنے کا مجرم پایا گیا۔ اور اس نے سنوکر میچوں پر شرط لگائی اور وہ (ڈبلیو پی بی ایس اے کی تحقیقات میں تعاون کرنے میں ناکام رہا۔
32 سالہ لی پر میچ فکسنگ اور دوسرے کھلاڑیوں کو میچ کے نتائج میں ہیرا پھیری کے لیے اکسانے یا سہولت فراہم کرنے کا الزام تھا۔