اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں نمائشی ہاکی میچز کا انعقاد
اولمپیئنز الیون نے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطیٰ کو 4-3 گول سے شکست دیدی
ویمینز کے میچ میں اولمپیئن اصلاح الدین الیون نے ڈپٹی کمشنر الیون کو 3-2 گول سے ہرادیا
کراچی : اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں نمائشی ہاکی میچز کا انعقاد، اولمپیئنز الیون اور ڈپٹی کمشنر ضلع وسطیٰ الیون کے درمیان مینز اور ویمینز میچز کھیلے گئے،
گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں اولمپیئنز الیون نے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطیٰ الیون کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیدی، فاتح ٹیم کی جانب سے اولمپیئن قمر ابراھیم، اولمپیئن سید سمیر حسین، واصف رضا اور زاہد غفار نے ایک، ایک گول اسکور کیا،
جبکہ ڈی سی سینٹرل الیون کی جانب سے سعید شاہ، محمد واجد اور علی عباس نے ایک، ایک گول اسکور کیا.. ویمینز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بھی اولمپیئن اصلاح الدین الیون نے کامیابی حاصل کی
فاتح ٹیم نے دو کے مقابلے میں تین گول سے فتح حاصل کی، فاتح ٹیم کے گول مقدس صدیقی، عمیمہ خان اور سندس خان نے گول اسکور کئے،
ڈی سی سینٹرل الیون کیلئے مبشرہ، مفصرا گول کرنے میں کامیاب رہیں. ڈی سی سینٹرل فواد غفار سومرو نے بطور مہمان خصوصی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے
اس قبل مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد عمران سولنگی کے ہمراہ کے اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی پہنچے تو انکا پرتپاک اسقبال کیا گیا
مہمان خصوصی کا تعارف سابق اولمپیئنز و انٹرنیشنل اور ویمینز کھلاڑیوں سے کروایا گیا، اپنے خطاب میں فواد غفار سومر نے کہا کہ پاکستان کی ہاکی اصلاح کے بغیر نامکمل ہے پاکستان کیلئے انکی گراں قدر خدمات ہیں
پاکستان نے انکی قیادت میں ہر بڑے ایونٹ میں کامیابی حاصل کی، اصلاح اکیڈمی کے بارے میں جیسا سنا تھا ویسا ہی پایا یہاں آکر بہت اچھا لگا ہر چیز بہتر انداز میں چل رہی ہے سب سے بڑی بات کہ ماضی کے اسٹارز یہاں فری آف کاسٹ بچوں کر قومی کھیل کی تربیت دیتے ہیں،
انہوں نے کہا کہ انکا تعاون اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی کے ساتھ ہے انہیں جو بھی چیز درکار ہوگی ہم اسے پورا کرینگے. اولمپیئن اصلاح الدین نے انہیں ہاکی اکیڈمی کا دورک کروایا
اور اکیڈمی میں ہونیوالی سرگرمیوں سے آگاہ کیا. بعد ازاں مہمان خصوصی فواد غفار سومر اور اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم عمران سولنگی کو اکیڈمی کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئیں.
اس موقع پر سابق اولمپیئن ایاز محمود، اولمپیئن افتخار سید، اولمپیئن قمر ابراھیم،اولمپیئن سمیر حسین، بیگم اسماء علی شاہ، حاجی غلام محمد اور دیگر بھی موجود تھے.