پی ایس ایل 9 کے تمام میچز کے لیے فزیکل ٹکٹ لازمی قرار دے دیے گئے ہیں۔
پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے میچز کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز
افتتاحی میچ کی فرسٹ کلاس ٹکٹ 2 ہزار، پریمیم ٹکٹ 3 ہزار جبکہ وی آئی پی ٹکٹ 6 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
سُپر لیگ کے فائنل کی کم سے کم ٹکٹ بھی 1 ہزار روپے ہوگی۔
پی ایس ایل فائنل کی فرسٹ کلاس ٹکٹ کی قیمت 2500 روپے، پریمیم 4 ہزار روپے اور وی آئی پی ٹکٹ 8 ہزار روپے میں فروخت ہوگی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پی ایس ایل میچز کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پی ایس ایل 9 کے افتتاحی میچ کی کم سے کم ٹکٹ 1 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ 17 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، ٹکٹوں کی قیمت 6000 روپے (VIP)، 3000 روپے (پریمیم)، 2000 روپے (فرسٹ کلاس) اور 1000 روپے (جنرل) رکھی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:نشاندہی کرنے پر الیکشن منیجمنٹ سسٹم کی خرابی دور کردی، الیکشن کمیشن
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں 18 مارچ کو کھیلے جانے والے فائنل کے ٹکٹوں کی قیمت 8000 روپے (VIP)، 4000 روپے (پریمیم)، 2500 روپے (فرسٹ کلاس) اور 1000 روپے (جنرل) رکھی گئی ہے۔
کوالیفائر کے ٹکٹ 5000 روپے (VIP)، 2500 روپے (پریمیم)، 1500 روپے (فرسٹ کلاس) اور 750 روپے (جنرل) میں فروخت کیے جائیں گے جبکہ دو ایلیمینیٹر کے ٹکٹوں کی قیمت 5000 روپے (VIP) رکھی گئی ہے۔
3,000 روپے (پریمیم)، 1500 روپے (فرسٹ کلاس) اور 750 روپے (جنرل)۔پی ایس ایل 9 کے دوران، کراچی ٹورنامنٹ کے فائنل سمیت 11 میچوں کی میزبانی کرے گا، راولپنڈی اور لاہور 9، نو میچز کی میزبانی کریں گے جبکہ ملتان پانچ میچوں کی میزبانی کرے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شائقین پی سی بی کی ویب سائٹ پر جاکر آن لائن ٹکٹ بک کراسکتے ہیں جبکہ کوریئر کمپنی کی مختلف برانچز سے ٹکٹس کی فروخت 12 فروری سے شروع ہوگی۔