صوبائی وزیر کھیل سید جنید علی اور محمداحمد شاہ نے رنگا رنگ تقریب کا افتتاح کیا
4 ہزار سے زائد کھلاڑیوں کا مارچ پاس موہنجو دوڑو ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اٹھارویں سندھ گیمز کی شاندار افتتاحی تقریب نیشنل کوچنگ سینٹر میں منعقد ہوئی سندھ بھر سے 42 مردوں اور 26 خواتین کے مقابلوں میں 4 ہزار سے زائد کھلاڑیوں نےشرکت کی،
جس میں کراچی حیدراباد میرپور خاص بے نظیر آباد لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن کے کھلاڑیوں آفیشلز، عہدے داران نے بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا،
افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر کھیل امور نوجوان کلچرل ڈاکٹر جنید علی شاہ نے رنگا رنگ تقریب کا افتتاح کیا ان کا کہنا تھا کہ میں سندھ حکومت سندھ اولمپک ایسوسی ایشن اور تمام کھیلوں کے آرگنائزرز کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا
طویل عرصے بعد ہونے والے یہ سندھ گیمز صوبے بھر کے کھلاڑیوں کے لیے خوشی کا سبب بنے ہیں اور امید ہے کہ آئندہ بھی یہ گیمز تواتر کے ساتھ جاری رہیں گے،اس موقع پر سندھ گیمز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی
اس موقع پر موجود اسماء شاہ، سیکریٹری اسپورٹس عبدالہادی بلو،محمد احمد شاہ سیکریٹری اطلاعات و نشریات ،احمد علی راجپوت سیکریٹری سندھ اولمپک ایسوسی،آرگنائزنگ سیکریٹری اصغربلوچ اور دیگر بھی موجود تھے
پہلے روز ہونے والے 100 میٹرز مقابلوں میں کراچی کے جنید بلوچ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ کراچی کے اسد جبار دوسری میرپور خاص کے سریش کمار تیسری پوزیشن پہ رہے گرلز میں کراچی کی سفیناز نے میدان مار لیا
جبکہ کراچی کی ہی اقرا سیکنڈ اور سکھر کی کیرل گل تھرڈ پوزیشن پر رہیں، گرلز فٹبال کے مقابلوں میں کراچی نے حیدراباد کو 0-8،سکھر نے بے نظیر آباد کو باآسانی 0-2 سے مات دی،
دوسری جانب بوائز میں کراچی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 0-11 سے میرپور خاص جب کہ لاڑکانہ نے سکھر کو 2-3 سے شکست دی