نیشنل نیٹ بال چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کے فائنل مقابلے (آج) کھیلے جائیں گے
اسلام آباد (نوازگوھر) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری نیشنل نیٹ بال چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کے فائنل مقابلے آج اتوار کو لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔
گزشتہ روز لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلے گئے خواتین کے میچز میں پنجاب، پاکستان آرمی، سندھ اور سی آر اے کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
پہلے کوارٹر فائنل میں پنجاب نے پاکستان واپڈا کو 22-25 گول سے ہرا دیا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں سندھ نے پی این ایلیٹ کو 8-38 گول سے دیا۔
تیسرا کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان آرمی نے گلگت بلتستان کو 8-26 گول سے ہرا دیا۔ چوتھے کوارٹر فائنل میچ میں سی آر اے نے آزاد جموں و کشمیر کو 9-16 سے ہرا دیا۔
مردوں کے مقابلوں میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس اور پاکستان نیوی نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
پہلے کوارٹر فائنل میں پاکستان آرمی نے پنجاب کو 12-25 گول سے، دوسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان واپڈا نے آزاد جموں و کشمیر کو 3-59 گول سے ہرا دیا۔
تیسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان پولیس نے سندھ کو 20-26 گول سے ہرا دیا۔چوتھے کوارٹر فائنل میں پاکستان نیوی نےخیبرپختونخوا کو 17-32 گول سے ہرا دیا۔