دوسرا چار روزہ میچ : بنگلہ دیش اے نے پاکستان شاہینز کو 5 رنز سے ہرادیا

دوسرا چار روزہ میچ : بنگلہ دیش اے نے پاکستان شاہینز کو 5 رنز سے ہرادیا۔

محمد علی اور خرم شہزاد کی کوششیں ناکافی ثابت ہوئیں۔

پاکستان شاہینز دوسری اننگز میں 290 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

محمود الحسن جوئے کی پانچ وکٹیں۔

دو میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔

———————————————–

ڈارون 29 جولائی۔ بنگلہ دیش اے نے پاکستان شاہینز کو دوسرے چار روزہ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد صرف 5 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان شاہینز کو جیتنے کے لیے 296 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن میچ کے آخری دن پوری ٹیم 290 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

فاسٹ بولرز محمد علی اور خرم شہزاد کی آٹھویں وکٹ کی شراکت نے جیت کی امید پیدا کردی تھی لیکن دونوں کے آؤٹ ہوتے ہی صورتحال بدل گئی اور بنگلہ دیش اے نے آخری تین وکٹیں حاصل کرکے ڈرامائی کامیابی حاصل کرلی۔

یاد رہے کہ پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو پہلے چار روزہ میچ میں 148 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان شاہینز نے اپنی دوسری اننگز 136 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو اسے جیت کے لیے مزید 160 رنز درکار تھے اور اس کی چھ وکٹیں باقی تھیں ۔ حسیب اللہ گزشتہ روز کے اسکور 44 میں صرف 7 رنز کا اضافہ کرکے 51 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

طیب طاہر اور عمیر بن یوسف نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں65 رنز کا اضافہ کیا لیکن دونوں بیٹرز نصف سنچری بنائے بغیر آؤٹ ہوگئے۔

عمیر بن یوسف نے چار چوکوں کی مدد سے 45 اور طیب طاہر نے تین چوکوں کی مدد سے 43 رنز اسکور کیے۔

جب پاکستان شاہینز کی ساتویں وکٹ گری تو اسکور 230 رنز تھا اس موقع پر محمد علی اور خرم شہزاد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 57رنز بناڈالے تاہم یہ دونوں یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوگئے۔

محمد علی نے چار چوکوں کی مدد سے 21 رنز اسکور کیے۔ خرم شہزاد نے ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 28 رنز کی اننگز کھیلی ۔ان دونوں کو محمود الحسن جوئے نے آؤٹ کیا۔

آخری کھلاڑی فیصل اکرم کو مراد نے ایک رن پر بولڈ کردیا۔

محمود الحسن نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 21 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔ رجاء الرحمن راجہ نے 3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

پاکستان شاہینز کی وائٹ بال سائیڈ این ٹی اسٹرائیک اور بنگلہ دیش اے کے خلاف دو ون ڈے میچز 4 اور6 اگست کو کھیلے گی جس کے بعد وہ 9 اگست سے شروع ہونے والی ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لے گی۔

مختصر اسکور۔

بنگلہ دیش اے پہلی اننگز۔ 258 رنز ( محمود الحسن جوئے69 ۔ آئچ ملا 54۔ خرم شہزاد 69 / 3 وکٹ۔)
اور
دوسری اننگز۔216 ( محمود الحسن جوئے 65۔ آئچ ملا 58۔ محمد علی 63 / 6 وکٹ ۔ خرم شہزاد 67 / 3 وکٹ )

پاکستان شاہینز پہلی اننگز 179 ( کامران غلام 48 ۔ رپون مونڈل
71 / 4 وکٹ )
اور
دوسری اننگز 290 ( صاحبزادہ فرحان 68۔ حیسب اللہ 51 ۔عمیر بن یوسف 45۔طیب طاہر 43۔محمود الحسن جوئے، 21 / 5 وکٹ ۔رجاء الرحمن راجہ 85 / 3 وکٹ ۔ )

نتیجہ ۔ بنگلہ دیش اے نے 5 رنز سے جیتا۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport