اسلام آباد ; قومی شاہراہ ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
….. (اصغر علی مبارک) …
وفاقی حکومت نے دارالحکومت اسلام آباد کی اہم شاہراہ قومی ہیرو ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ سڑک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کےپاس واقع ہے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں ارشد ندیم نے تربیت حاصل کی تھی ۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولپمکس گیمز میں جیولین تھرو مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لیے 40 سال بعد گول میڈل جیتا۔
اس کامیابی پر ارشد ندیم کے لیے کروڑوں روپے کے انعامات کا اعلان کیا گیا ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کل ان کے آبائی علاقے میاں چنوں پہنچیں جہاں انہیں 10 کروڑ روپے کا چیک دینے کے ساتھ اسپیشل نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی ان کو تحفے میں دی۔
اس کے علاوہ ارشد ندیم وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر اسلام آباد پہنچنےہیں، جہاں ان کو اسٹیٹ پروٹوکول میں وزیراعظم ہاؤس پہنچایا گیا، اوران کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔
دوسری جانب آج ہونے والی یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں بھی وہ وزیراعظم پاکستان کے ساتھ شریک ہوں گے۔
یاد رہے کہ ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے مقابلے میں 92.97 میٹر کی تھرو پھینک کر فتح اپنے نام کی تھی، جبکہ ان کے حریف بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا دوسرے نمبر پر رہے تھے۔