بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو آئی سی سی ایوارڈ مل گئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایوارڈز پاکستانی کھلاڑیوں کو مل گئے۔قومی ٹیم کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کوآئی سی سی کے ایوارڈ ملے ہیں۔آئی سی سی نے کپتان بابر اعظم کو ایک روزہ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھجوایاجو انہیں مل گیا۔

 

آئی سی سی نے شاہین شاہ آفریدی کو کرکٹر آف دی ایئر اور محمد رضوان کو ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھیجا ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی ایوارڈ ملنے پر کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنے پر ٹرافی اٹھانا اعزاز کی بات ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ بابراعظم اور محمد رضوان کو بھی آئی سی سی ایوارڈ ملنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔وکٹ کیپر محمد رضوان کا آئی سی سی ایوارڈ کی ٹرافی ملنے پر شاعرانہ انداز میں تبصرہ کیا۔انہوں نے اپنے پیغام میں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی نظم ساقی نامہ کا ایک شعر لکھا۔

 

محمد رضوان نے لکھا کہ ’سمجھتا ہے تو راز ہے زندگی ۔۔ فقط ذوق پرواز ہے زندگی‘پاکستانی وکٹ کیپر نے مزید کہا کہ بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو بھی ٹرافیاں جیتنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔

error: Content is protected !!