کھیل کے میدان آباد کرکے ہسپتال ویران کیے جا سکتے ہیں ؛ کامران ٹیسوری

کھیل کے میدان آباد کرکے ہسپتال ویران کیے جا سکتے ہیں:کامران ٹیسوری

سندھ کو سپورٹس سٹی بنائیں گے،

نوجوان نسل کو اعلیٰ تعلیمی وظائف کیسا تھ کھیلوں کے مواقع بھی فراہم کر رہے

سپورٹس جرنلزم سے وابستہ صحافیوں کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کروں گا:

گورنر سندھ کی وفد سے گفتگو

لاہور (سپورٹس لنک)

گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے پاکستان سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر محمد اقبال ہارپر،ممبر ایونٹ کمیٹی تنویر احمدنے ملاقات کی۔

اس دوران صوبے میں کھیلوں کو گراس روٹ لیول سے فروغ دینے ، سکول ، کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر کھیلوں کو فعال کرنے سمیت نئے سپورٹس انفراسٹریکچرکی تعمیر کے حوالے سے حکومتی اقدامات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے پاکستان سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کی جانب سے کھیلوں ، کھلاڑیوں ، آرگنائزروں اور ٹیکنیکل آفیشلز کی بے لوث پروموشن کے جذبے کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے یقین دلایا ہے کہ سندھ کو سپورٹس سٹی بنانے اور سپورٹس جرنلزم سے وابستہ صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے وہ ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح سندھ کے شہری بھی کھیلوں سے جنون کی حد تک لگاو ¿ رکھتے ہیں،

باصلاحیت نوجوان دیگر شعبوں کی طرح کھیلوں کے شعبے میں پاکستان کانام روشن کر رہے ہیں اور مزید کرنے کا جنون رکھتے ہیں، صوبے میں کھیلوں کو فروغ دیکر نوجوان نسل کو معاشرے کا مفید شہری بنانا میرا مشن ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ نوجوان نسل کو اعلیٰ تعلیمی وظائف کیسا تھ کھیلوں کیلئے بھی بہترین انفراسٹریکچر فراہم کر رہے ہیں تاکہ ان کی بہترین ذہنی و جسمانی نشونما کو ممکن بنایا جا سکے،

صوبے میں مختلف کھیلوں کی اکیڈیمیز، ای لائبریریز،جمنازیم، سوئمنگ پول کا قیام اورپلے فیلڈز کی اپ گریڈیشن کی جائے گی اور کھیلوں کے مختلف مقابلوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا،

جبکہ کمیونٹی کی سطح پر کھیل کے میدانوں کی فراہمی بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اس ضمن میں مقامی لوگوں کی نشاندہی پر خالی میدانوں کو پلے گراﺅنڈز میں تبدیل کیا جا رہا ہے

تاکہ بچے اپنا فارغ وقت غیر صحتمندانہ سرگرمیوں میں ضائع کرنے کی بجائے کھیل کے میدان میں گزاریں کیونکہ میں سمجھتا ہوں کھیل کے میدان آباد کرکے ہی ہسپتال ویران کیے جا سکتے ہیں۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport bacansport