بارش کے بعد پاکستان پر بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بادل
……….(اصغر علی مبارک)……..
بارش کے بعد تاریخ میں پہلی بار پاکستان پر بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بادل چھاگئے ہیں,
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل مسلسل بارش اور گیلے آؤٹ فیلڈ کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے وقفے وقفے سے مون سون بارش کی پیش گوئی کی ہے۔بنگلہ دیش کے پہلے ٹیسٹ میں جیتنے کے بعد دو میچوں کی سیریز برابر کرنے کے لیے میزبان پاکستانی ٹیم کے لیے یہ اچھی خبر نہیں ہے۔
دوسرے ٹیسٹ میچ میں شدید بارش کے باعث دونوں ٹیمیں اپنے ہوٹل میں موجود رہیں اور امپائرز کو بارش رکنے کے بعد گراؤنڈ کا معائنہ کرنا تھا لیکن بارش نہ رکی امپائرز نے پاک, بنگلہ دیش دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل ٹاس کے بغیر ختم کردیا
ایک فیصلے کی وجہ سے جب ہر چیز پاکستانی ٹیم کے حق میں تھی پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میں پہلی بار شکست ہوئی۔راولپنڈی میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے کر تاریخ رقم کی،
پاکستان کے 448 رنز کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم چوتھے روز آخری سیشن میں 556 رنزبنائےاور پاکستان پر 117 رنز کی سبقت حاصل کی
تاہم پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 146 رنز بنا سکی، مہمان ٹیم کو جیت کے لیے صرف 30 رنز کا ہدف ملا جو اس نے بغیر بغیر کسی نقصان حاصل کر لیا اور 10 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ ہوم کراؤڈ , ہوم گراؤنڈ ایڈوانٹیج ٹیم کےکام نہ آیا
ٹیم اسپرٹ ,ٹیم ورک کی کمی سے ٹیم کی باڈی لینگویج جیتنے والی ٹیم جیسی نہیں تھی۔ ناقص کپتانی، فٹنس مسائل، کمزور باؤلنگ، غیر ذمہ دارانہ بلے بازی،
ناقص فیلڈنگ، ڈراپ کیچز، اوور کنفیڈنس، پاکستانی اننگز کا غلط اعلان شکست کا باعث بنا جب کہ اس سے قبل کھیلے گئے 13 ٹیسٹ میچز میں پاکستان نے 12 میچ جیتے جبکہ ایک ٹیسٹ ڈرا رہا۔
پاکستان نے ابرار احمد کو بنگلہ دیش کے خلاف آخری ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا ہے، کرکٹ کے حلقوں میں پیار سے "ہیری پوٹر” کے نام سے مشہور لیگ اسپنر نے6 ٹیسٹ میچوں میں 38 وکٹیں لی ہیں,