چیمپئنز ون ڈے کپ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

چیمپئنز ون ڈے کپ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔

فیصل آباد، 5 ستمبر 2024:

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج چیمپئنز ون ڈے کپ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کے سابق ایلیٹ پینلسٹ امپائر علیم ڈار اور آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل کے امپائر آصف یعقوب 12 ستمبر کو چیمپئنز ون ڈے کپ میں وولوز اور پینتھرز کے درمیان ہونے والے افتتاحی میچ کی امپائرنگ کریں گے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر علی نقوی پلینگ کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے، جس میں ولید یعقوب اور ذوالفقار جان بھی تھرڈ اور فورتھ امپائر کے طور پر شامل ہوں گے۔

علیم ڈار، آصف یعقوب، ولید یعقوب اور ذوالفقار جان نو امپائرز کے پینل میں شامل ہیں جو ملک کے بہترین کھلاڑیوں کے درمیان چیمپئنز ون ڈے کپ ٹورنامنٹ میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔ دیگر پانچ امپائرز میں فیصل آفریدی، امتیاز اقبال، عمران جاوید، ناصر حسین اور راشد ریاض شامل ہیں۔

علی نقوی کے علاوہ میچ ریفریز کی ذمہ داریاں بلال خلجی، افتخار احمد، اقبال شیخ، ندیم ارشد اور کامران چوہدری کے درمیان ہوں گی۔

تینوں پلے آف اور فائنل کے لیے امپائر اور میچ ریفری کی تقرری کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ٹورنامنٹ 12 سے 29 ستمبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا، جس میں ملک کے 150 بہترین کرکٹرز حصہ لیں گے۔ افتتاحی میچ پینتھرز اور وولوز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

50 اوورز کا یہ ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔چار دنوں میں تین پلے آف ہوں گے جبکہ فائنل اتوار 29 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport