ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ آج سے چین میں شروع, پاکستان ٹائٹل کیلئے فیورٹ
. ….(اصغر علی مبارک)…
ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیتنے کیلئےپاکستان فیورٹ ٹیموں میں شامل ہے پاکستان اپنا پہلا میچ آج 8 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق 12:45 بجے ملائشیا کے خلاف کھیلے گا
بھارت دفاعی چیمپئن ہے میزبان بھارت نے فائنل میں ملائیشیا کو 4-3 سے شکست دے کر چوتھا ٹائٹل جیتا۔ جاپان نے جنوبی کوریا کو 5-3 سے ہرا کر کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔
چین کے شہر ہولی نبیور میں 8 ستمبر تا 17 ستمبر کھیلی جانے والی ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاؤہ بھارت، کوریا، ملائشیا، جاپان اور چین کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں
چار ورلڈ کپ ٹائٹلز اور دو اولمپک گولڈ میڈلز جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم اس بار پاکستان چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ اپنے نام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے,پاکستان اور بھارت تین تین مرتبہ ایشین چیمپیئنز ٹرافی اپنے نام کر چکے ہیں۔ چین کے خلاف پاکستان ٹیم وارم اپ میچ میں 4-4 سے ڈرا کرنے میں کامیاب رہی۔‘
یادرہےکہ9 اگست 2023 کوبھارت سے شکست کے بعد پاکستان پہلی مرتبہ ایشیئن چیمپئن ٹرافی میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا تھا ایشین چیمیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل تک رسائی کے لیے پاکستان کا میچ جیتنا نہایت اہم تھا.
چنائے میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان بھارتی ٹیم ابتدا سے ہی پاکستان ٹیم پر حاوی رہی۔بھارتی ٹیم کو پہلا پنالٹی کارنر میچ کے پندرہویں منٹ میں ملا جس کو بھارتی کھلاڑی ہرمن پریت سنگھ نے گول میں تبدیل کیا.
تیئسویں منٹ میں ہرمن پریت نے دوسرا گول اسکور کرکے بھارت کو دو صفر کی برتری دلادی تھی,تیسرے کوارٹر میں جگراج سنگھ نے پنالٹی کارنر جبکہ پچپن ویں منٹ میں آکاش دیپ سنگھ نے چوتھا گول سکور کیاتھا پاکستانی ہاکی ٹیم کوئی گول سکور نہیں کر سکی تھی۔
خیال رہے کہ چنائے ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں ملائیشیا کے ہاتھوں ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست ہوئی تھی۔
اس کے بعد پاکستان کا ایونٹ میں دوسرا میچ جنوبی کوریا کے خلاف ایک ایک گول سے برابر رہا تھا پاکستان کا ایونٹ میں تیسرا میچ جاپان کے خلاف ہوا جو کہ تین تین گول سے برابر رہا تھا
جبکہ چوتھے میچ میں پاکستان نے چین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی تھی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری رہا
قومی ہاکی ٹیم نےبہترین انداز میں تربیتی کیمپ میں تربیت حاصل کی مارننگ سیشن اور ایوننگ سیشن کے دوران کھلاڑیوں کی فزیکل ٹریننگ پر خاص توجہ دی گئی , پاکستان اپنا پہلا میچ 8 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق 12:45 بجے ملائشیا کے خلاف کھیلے گا۔
پاکستان اپنا دوسرا میچ 9 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق 10:30 بجے کوریا کے خلاف کھیلے گا۔تیسرامیچ 11 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق 10:30 بجے جاپان کے خلاف کھیلے گا۔
چوتھا میچ 12 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق 3:00 بجے چین کے خلاف کھیلے گا۔جبکہ پاکستان اپنا چوتھا اور پول کا آخری میچ 14 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق 12:45 بجے روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپکس کے ہاکی کے مقابلوں میں بھارت نے سپین کو 1-2 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا۔
اس سے قبل 2020 میں ٹوکیو اولمپکس میں بھی انڈین ہاکی ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ بھارت نے سنسنی خیز مقابلے میں کپتان ہرمن پریت سنگھ کے دو گول کے بدولت میچ اور کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔