محسن نقوی کی صدارت میں پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا 74ویں اجلاس
چیمپئنز کپ کو پی سی بی کے آئین کے آئین 2014 میں شامل کیا جائے۔ بورڈ آف گورنرز کی تجویز۔
——————
فیصل آباد 12 ستمبر 2024: نوازگوھر
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے جمعرات کو فیصل آباد میں بورڈ آف گورنرز کے 74ویں اجلاس کی صدارت کی۔
بورڈ آف گورنرز کو بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس کا آغاز جمعرات کی سہ پہر فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں UMT مارخورز اور لیک سٹی پینتھرز کے درمیان افتتاحی میچ سے ہوا ہے۔
بورڈ آف گورنرز نے ٹورنامنٹ کے ساتھ شراکت کے لیے سرکردہ اور نامور کمرشل اور میڈیا اداروں کو راغب کرنے اور راضی کرنے میں محسن نقوی کی کوششوں کو سراہا جس میں ملک کے بہترین کرکٹرز حصہ لے رہے ہیں۔
بورڈ آف گورنرز نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ چیمپئنز کپ کو جس میں ٹی ٹوئنٹی اور چار روزہ فارمیٹ کے ایونٹس شامل ہیں پی سی بی کے آئین 2014 میں شامل کیا جائے تاکہ یہ سالانہ حصہ بن جائے اس سے پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ کے کے ڈھانچے میں تسلسل اور مستقل مزاجی اور آئے گی۔
بورڈ آف گورنرز نے تجویز پیش کی کہ فیصل آباد کے شائقین کے زبردست جوش وخروش کو دیکھنے کے بعد پی سی بی کو اقبال اسٹیڈیم کا مکمل کنٹرول حاصل کرنا چاہیے
اور اسے بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنا چاہیے جس سے اس وینیو کو بحال کیا جا سکے اور ایک بار پھر دو طرفہ بین الاقوامی سیریز کی میزبانی کی جا سکے۔
ڈیزائن اور کام کے دائرہ کار کے حوالے سے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی پیش رفت پر بورڈ آف گورنرز کو ایک اپ ڈیٹ فراہم کیا گیا۔
ممبران نے پراجیکٹس پر اپنی مکمل حمایت اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے اور ایک بار جب پراجیکٹ مکمل ہو جائیں گے تو یہ پاکستان اور پاکستان کرکٹ کے امیج اور پروفائل کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گے۔