بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ : یو ایم ٹی مارخورز نے لیک سٹی پینتھرز کو 160 رنز سے ہرادیا

بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ : یو ایم ٹی مارخورز نے لیک سٹی پینتھرز کو 160 رنز سے ہرادیا۔

کامران غلام کی سنچری ، عبدالصمد اور افتخار احمد کی نصف سنچریاں

فیصل آباد 12 ستمبر۔ نوازگوھر 

یو ایم ٹی مارخورز نے کامران غلام کی سنچری ، عبدالصمد اور افتخار احمد کی نصف سنچریوں اور پھر نسیم شاہ اور عاکف جاوید کی عمدہ بولنگ کی بدولت لیک سٹی پینتھرز کو بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ کے افتتاحی میچ میں 160 رنز سے شکست دیدی۔

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے اس میچ میں لیک سٹی پینتھرز کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر محمد رضوان کی یو ایم ٹی مارخورز کو پہلے بیٹنگ دی جس نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز بنائے۔
پینتھرز کی ٹیم جواب میں34.5 اوورز میں 187 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

مارخورز کی اننگز کی خاص بات کامران غلام کی سنچری تھی جنہوں نے 102گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے12 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 115 رنز اسکور کیے۔ یہ لسٹ اے ون ڈے میں ان کی ساتویں سنچری ہے۔

فخر زمان کے 17 اور محمد فیضان کے 34 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد کامران غلام نے کپتان محمد رضوان کے ساتھ تیسری وکٹ کی شراکت میں 133 رنز کا اضافہ کیا۔ رضوان تین چھکوں کی مدد سے 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کامران غلام اور افتخار احمد کے درمیان پانچویں وکٹ کی شراکت میں 62 رنز بنے۔

افتخار احمد نے7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 57 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیےاور عبدالصمد کے ساتھ چھٹی وکٹ کی شراکت میں 87 رنز کا اضافہ کیا۔

عبدالصمد نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 25 گیندوں پر 62 رنز بنائے جس میں6 چھکے اور4 چوکے شامل تھے۔ پینتھرز کی طرف سے مبصرخان اور محمد حسنین دو دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے۔

پینتھرز نے 348 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز شروع کی تو عاکف جاوید اور نسیم شاہ کی بولنگ نے اسے کسی بھی موقع پر سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔

عبدالواحد بنگلزئی 4 صائم ایوب 20، اذان اویس ایک عثمان خان 8، حیدرعلی 2 اور کپتان شاداب خان 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دسویں اوور کے اختتام پر پینتھرز کی 6 وکٹیں صرف52 رنز پر گرچکی تھیں۔

عماد بٹ نے9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے72 رنز اسکور کیے۔ انہوں نے مبصرخان ( 33 رنز ) کے ساتھ 59 رنز کا اضافہ کیا جبکہ اسامہ میر( 21 رنز ) کے ساتھ بھی59 رنز کی شراکت قائم کی تاہم ان کی کوشش ناکافی ثابت ہوئی۔

نسیم شاہ نے 27 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔ عاکف جاوید نے 43 رنز دے کر 3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔
ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ جمعہ کو محمد حارث کی الائیڈ بینک اسٹالیئنز اور شاہین آفریدی کی نورپور لائنز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مختصر اسکور۔ مارخورز 347 رنز6 کھلاڑی آؤٹ ( 50 اوورز) کامران غلام 115 ۔عبدالصمد 62۔ افتخار احمد 57 ناٹ آؤٹ ۔ محمد رضوان 45 ۔ مبصر خان 36 / 2 وکٹ۔ محمد حسنین 61 / 2 وکٹ۔

پینتھرز۔ 187رنز ۔( 34.5 اوورز ) عماد بٹ 72 مبصرخان 33۔ نسیم شاہ 27 / 3 وکٹ ۔ عاکف جاوید 43 / 3 وکٹ۔

نتیجہ ۔ مارخورز نے 160 رنز سے جیتا۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport bacansport