مولانا فضل الرحمان سے شاہد خان آفریدی کی ملاقات

سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے ملاقات کی، ملاقات جےیوآئی سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد سومرو کی رہائش گاہ پر ہوئی۔

ملاقات میں علامہ راشد سومرو، علامہ ناصر سومرو سمیت دیگر بھی موجود تھے، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

تعارف: News Editor