انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان

 

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان۔

پہلا ٹیسٹ ملتان میں 7 سے 11 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی تجویز پر منتخب کھلاڑی چیمپئنز ون ڈے کپ سے دستبردار ۔

منتخب کھلاڑیوں کو ٹیسٹ سیریز سے قبل آرام کی ضرورت ہے۔ جیسن گلیسپی ۔

ٹیسٹ اسکواڈ میں نعمان علی اور عامرجمال کی شمولیت ۔

فیصل آباد، 24 ستمبر ; نواز گوھر

پاکستان کرکٹ سلیکٹرز نے منگل کو انگلینڈ کے خلاف ملتان میں 7 سے 11 اکتوبر تک ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

اسکواڈ کے اعلان کے بعد ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی تجویز پر منتخب کھلاڑیوں کو چیمپئنز ون ڈے کپ کے پلے آف سے دستبردار کر دیا گیا ہے تاکہ انہیں سیریز سے قبل کچھ آرام مل سکے۔

اسکواڈ پیر 30 ستمبر کو ملتان میں جمع ہو گا جہاں تربیتی کیمپ یکم اکتوبر سے شروع ہوگا۔

اسکواڈ (پہلے ٹیسٹ کے لیے)۔ شان مسعود (کپتان) سعود شکیل (نائب کپتان) عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، میر حمزہ ، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی۔

15 ٹیسٹ میچوں میں 47 وکٹیں لینے والے بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی نے فاسٹ بولر خرم شہزاد کی جگہ لی ہے جو انجرڈ ہیں۔

کامران غلام اور محمد علی جو بنگلہ دیش کےخلاف سیریز میں ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ تھے سلیکٹرز کی پلاننگ میں مضبوطی سے قائم ہیں۔ تاہم سلیکشن پالیسی میں مستقل مزاجی اور تسلسل پر زور دینے کی وجہ سے اور اس یقین کی وجہ سے کہ ایک ٹیسٹ کے لیے 15 کھلاڑی کافی ہیں،

انہیں چیمپیئنز ون ڈے کپ اور تین اکتوبر سے شروع ہونے والے پریذیڈنٹ کپ میں اپنی ٹیموں کی نمائندگی جاری رکھنے کا مشورہ اور حوصلہ افزائی کی گئی ہے تاکہ وہ مسابقتی کرکٹ کے ذریعے تیار رہیں ۔

پاکستان مینز ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا کہنا ہے کہ مصروف ڈومیسٹک اور بین الاقوامی کرکٹ شیڈول کے ساتھ یہ سمجھ میں آتا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل اپنے کھلاڑیوں کو آرام کی ضرورت ہے۔

ہم یہاں انگلینڈ کے خلاف پاکستان میں سیریز کا بے حد انتظار کر رہے ہیں ۔ ہم اپنے جوشیلے فینز کے سامنے کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacan4d
bacansport
bacan4d
bacan4d
bacansport
bacansport
xx1toto
bacansport
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
bacansport
xx1toto
bacan4d
xx1toto
xx1toto