اسپورٹس اِن پاکستان اور جے پی ایم سی کا مقصد چھاتی کے سرطان کی آگاہی،
تعلیم اور امید کو فروغ دینا ہے
کراچی ؛ سپورٹس لنک 13اکتوبر2024ء:
اسپورٹس اِن پاکستان نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) کے ساتھ مل کر چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی کو فروغ دینے کے لیے عالمی پنک ٹوبر تحریک میں شمولیت اختیار کی ہے۔
اس شراکت داری کا مقصد خواتین کو ابتدائی تشخیص، اسکریننگ اور علاج کے اختیارات کے بارے میں تعلیم دینا تھا جس سے بالآخر زندگیاں بچائی جا سکیں گی۔
اس سلسلے میں کھیلوں کے انعقاد کیے گئے۔ ایونٹ میں شرکت کی تین کیٹیگریز شامل تھی جیساکہ 20 ہزار رائیڈ، 10 ہزار رن اور 5 ہزار واک۔ پنک ٹوبر تقریب کی مہمان خصوصی شرمیلا فاروقی نے کہا کہ پنک ٹوبر ایونٹ کا حصہ بننا میرے لئے فخر اور خوشی کی بات ہے۔
یہ ایک طاقتور تحریک ہے جو ہمیں چھاتی کے سرطان کے خلاف جنگ میں متحد کرتی ہے۔ آج ہم آگاہی کو فروغ دینے، زندہ بچ جانے والوں کی مدد کرنے اور امید پیدا کرنے کے لئے ایک ساتھ کھڑے ہیں.
اسپورٹس اِن پاکستان کے سی ای او شعیب نظامی نے کہا کہ ہم پاکستان میں چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی کو فروغ دینے اور تحقیقی اقدامات کی حمایت کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
جے پی ایم سی کے ساتھ ہماری شراکت داری اس نیک مقصد کے لئے ہماری مشن کو تقویت دیتی ہے اور ہم سب کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ لوگوں کی زندگی بچانے اور اس مرض سے بچنے کی کوششیں جاری رکھیں۔
جے پی ایم سی کے شعبہ ریڈیالوجی کی سربراہ پروفیسر شائستہ شوکت نے کہا کہ چھاتی کے سرطان سے لڑنے میں ابتدائی تشخیص اور اسکریننگ بہت اہم ہے۔ ہمارا مقصد اس تقریب کے زریعے لوگوں میں اس سرطان کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہےتاکہ قیمتیں جانے بچائی جاسکیں۔