سینئر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا ٹائٹل پاکستان آرمی نے جیت لیا
پاکستان آرمی نے کومبیکس اسپورٹس ویں 17 ویں کورین ایمبیسیڈر کیڈٹ اور سینئر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے ٹائٹل کاتاج اپنے سر سجالیا ایچ ای سی نے دوسری جبکہ پاکستان واپڈا نے تیسری پوزیشن حاصل کی
لیاقت جمنازیم اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ایونٹ کے آخری دن مردوں کی +87 کلوگرام فائٹ کے فائنل میں پاکستان آرمی کے حمزہ سعید نے گولڈ واپڈا کے وقار علی شاہ نے سلور جبکہ ایچ ای سی کے یاسر بر نے برونز میڈل جیتا –
87کے جی میں آرمی کے احتشام الحق نے پہلی عدنان بھٹی (واپڈا) نے دوسری اور فرہاد خان (کے پی کے) تیسرے نمبر پر رہے خواتین کی -73 کلوگرام فائنل میں اریبا (HEC) نے گولڈ میمونہ (KPK) نے سلور اور رفعت (پولیس) نے برونز میڈل جیتا
+73 کے جی فائنل میں منیشا علی (ایچ ای سی) نے پہلی، ندا فاطمہ (واپڈا) نے دوسری جبکہ ایمن (اسلام آباد) نے تیسری پوزیشن حاصل کی تقریب انعامات کے مہمان خصوصی وفاقی سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ ندیم ارشاد کیانی تھے اس موقع پر کو بونگ کم، سرپرست اعلیٰ، پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن، بلال ریاض برکی،
جوائنٹ سیکرٹری، آئی بی، کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ، صدر، پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن عمر سعید، سی ای او،،مسز فرح سعید، ایگزیکٹو ممبراورمرتضیٰ حسن بنگش، سیکرٹری جنرل بھی موجود تھے
اس موقع پر صدر پی ٹی ایف کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے کومبیکس اسپورٹس کا بطور ٹائٹل اسپانسر، پاکستان سپورٹس بورڈ اور کوریا کے سفیرپارک کی جون کا شکریہ ادا کیا جبکہ چیمپئین شپ میں شریک تمام ٹیموں کو ان کے مسابقتی جذبے کے لیے سراہا