تامین خان گنڈا پور: پاکستان ایتھلیٹکس کی نئی ابھرتی ہوئی ستارہ ; کوچ زعفران افریدی
تامین خان گنڈا پور، خیبر پختونخوا کی ایک باصلاحیت ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے 2024 میں ملتان میں منعقدہ 52ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں اپنی شاندار کارکردگی کا لوہا منوایا۔
انہوں نے اس ایونٹ میں چار طلائی تمغے اور ایک چاندی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کسی پاکستانی خاتون نے ایک ہی قومی چیمپئن شپ میں اتنی بڑی کامیابی حاصل کی ہو۔
تامین کا یہ اعزاز نہ صرف پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہے، بلکہ یہ ملک میں خواتین کے کھیلوں کے لیے ایک نئی امید کی کرن بن چکا ہے۔ ان کی کامیابی نوجوان لڑکیوں کو یہ حوصلہ دیتی ہے کہ وہ بھی کھیلوں میں بڑے اعزازات حاصل کر سکتی ہیں اور اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکتی ہیں۔
تامین خان گنڈا پور کی صلاحیتوں اور محنت نے انہیں عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اہل بنا دیا ہے، اور ان کا سفر یہاں تک نہیں رکے گا۔ ان کی کامیابی کی قدر کی جا رہی ہے،
اور یہ وقت ہے کہ حکومت اور متعلقہ ادارے انہیں مکمل سپورٹ اور وسائل فراہم کریں تاکہ وہ عالمی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کر سکیں، خاص طور پر اولمپکس جیسے عالمی مقابلوں میں پاکستان کی ایتھلیٹکس کی ترقی کا دارومدار ان جیسے باصلاحیت ایتھلیٹس پر ہے۔
اگر ہمیں اپنے ایتھلیٹس کو جدید تربیتی سہولتیں، مالی مدد اور بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں، تو پاکستان کھیلوں کی دنیا میں نئی کامیابیاں حاصل کر سکتا ہے۔
تامین کی کہانی محنت، عزم اور خود اعتمادی کی ایک بے مثال مثال ہے۔ ان کی کامیابی یہ ثابت کرتی ہے کہ اگر آپ کی نیت صاف ہو اور آپ محنت کرنے کے لیے تیار ہوں، تو آپ کسی بھی مشکل کو عبور کر سکتے ہیں۔
ان کی کامیابی ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ کوئی بھی خواب چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا، بس ضرورت ہے تو اسے حاصل کرنے کے لیے کوشش کرنے کی۔