خواجہ افتخار احمد میموریل ٹینس چیمپئن شپ: نوجوان کھلاڑیوں کی کوالیفائرز میں شاندار کارکردگی
لاہور (نوازگوھر) ؛
خواجہ افتخار احمد میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 2024 کا آغاز اسپورٹس بورڈ پنجاب ٹینس کورٹ، نیشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس لاہور میں ہوا۔
پہلے راؤنڈ کے کوالیفائنگ میچز میں مردوں اور بوائز انڈر 18 سنگلز کے مقابلے کھیلے گئے، جہاں نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔
ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں نے پاکستان کے ٹینس لیجنڈ خواجہ افتخار احمد کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کے نام سے منسوب یہ ٹورنامنٹ ان کی خدمات کو یاد رکھنے اور نوجوان نسل کو ان کے کارناموں سے آگاہ کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
امریکہ سے آئے ہوئے کوالیفائر کھلاڑی ماہر نثار نے کہا، "خواجہ افتخار احمد اپنے دور کے عظیم ٹینس کھلاڑی تھے۔ ان کے نام سے ٹورنامنٹ منعقد کرنا ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے، اور یہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک تحریک کا باعث بنے گا۔”
ماہر نثار نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا: "اعصام الحق کا یہ اقدام کہ وہ قومی سطح پر ٹینس کے فروغ کے لیے ایسے ٹورنامنٹس منعقد کر رہے ہیں،
کھیل کی ترقی کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ انعامی رقم کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور انہیں مالی مدد فراہم کرنے کا ایک ذریعہ بھی بنتی ہے۔”