پاکستان سپر لیگ، پہلا کوالیفائر شیڈول کے مطابق لاہور میں ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج لاہور میں کشیدہ صورتحال کے باعث ایچ بی ایل پی ایس ایل  کے پہلے کوالیفائر سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔

 

 

 

 

پی سی بی نے ٹوئٹر پر  جاری بیان میں بتایا کہ آج ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہونے والا میچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

 

 

 

 

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گزشتہ روز سے زمان پارک پر موجود ہے جہاں اسے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔

error: Content is protected !!