آل سندھ حیات ہائی اسپیڈ کرکٹ لیگ۔افتتاحی میچ لاروش کے نام۔
فرینڈز سی سی ٹنڈو جام کو شکست، مہمان خصوصی ڈی ایس او حیدرآباد مریم کیریو نے افتتاح کیا۔
حیدرآباد (سپورٹس لنک رپورٹ)
لاروش کرکٹ کلب کراچی نے آل سندھ حیات ہائی اسپیڈ کرکٹ لیگ کا افتتاحی میچ جیت لیا،فرینڈز سی سی ٹنڈو جام کو شکست ہو گئی۔ سندھ ایگری کلچرل یونیورسٹی ٹنڈو جام گراؤنڈ پر لیگ کی شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا،
ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر حیدرآباد مریم کیریومہمان خصوصی تھیں جبکہ ڈائرکٹر اسپورٹس سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام انوار حسین خانزادہ مہمان اعزازی تھے۔ سعید علی، ڈائرکٹر فزیکل ایجوکیشن فیضان شیخ، فواد شیخ،
ریحان اعظم چشتی، خرم علی مرزا،منور جعفری، ظفر وحید، سابق فرسٹ کلاس کرکٹر عبدالرؤف، راؤ وقار، لعل کمار اوردیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
آرگنائزنگ سیکریٹری سید محمد ندیم کے مطابق سندھ کی اس منفرد آل سندھ حیات ہائی اسپیڈ کرکٹ لیگ میں سندھ کی معروف آٹھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں
جبکہ اس لیگ کے لئے محکمہ کھیل حکومت سندھ کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر امان اکبر اور سابق فرسٹ کلاس کرکٹر عدنان تاج کا بھی تعاون شامل ہے۔ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد اندورن سندھ سے باصلاحیت کھلاڑیوں۔