سندھ حکومت نے گدھا گاڑی ریس میں حصہ لینےوالے مالکان کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ کرلیا
کراچی میں گدھا گاڑی ریس "سرتاج” نے جیت لی، مالک کو ایک لاکھ انعام میڈل اور ٹرافی سے نوازا گیا،
محکمہ کھیل سندھ کی جانب سےمائی کولاچی روڈسے فیریئر ھال تک گدھاگاڑی ریس کاانعقاد کیا گیا، ریس میں 40 سے زائد گدھا گاڑی ریس میں افراد نے حصہ لیا گدھا گاڑی ریس میں، سرتاج، بجلی، چنگیز اور دیگر نے حصہ لیا،
ریس میں پہلی پوزیشن پانے والے گدھے کے مالک کو ایک لاکھ روپےانعام دیاہے . دوسری پوزیشن والے کو 75 ھزار اور تیسری پوزیشن لینے والے کو 50 ہزار اور تین افراد کو پچیس پچیس ہزار روپے دئے گئے ہیں
وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کی ہدایت پر گدھا گاڑی ریس کے مالکان کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رجسٹریشن کے بعد گدھا گاڑی ریس کےشوقینوں کومالی اورانتظامی مدد فراہم کی جائے گی،
گدھا گاڑی ریس کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ جانوروں کی بہبودکا خیال رکھنابھی ضروری ہے،سیکریٹری کھیل سندھ
گدھا گاڑی ریس کو سندھ میں مزید پروموٹ کریں گے، عبدالعلیم لاشاری
وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کی ہدایت پر محکمہ کھیل سندھ ضلعی سطح پر مختلف گیمزکروارہاہے،عبدالعلیم لاشاری سندھ کے نوجوانوں میں کھیلوں سے متعلق بہت ٹیلنٹ موجود ہے، سیکریٹری کھیل سندھ