پاکستان کرکٹ ٹیم کا کاکول میں فٹنس ٹیسٹ ؛ اعظم خان دو کلو میٹر بھی نہ بھاگ سکے

پاکستان کرکٹ ٹیم کا کاکول میں فٹنس ٹیسٹ اعظم خان دو کلو میٹر بھی نہ بھاگ سکے

عرفان اللہ نیازی فٹنس ٹیسٹ میں پہلے دن کے فاتح قرار

دو کلومیٹر رننگ ٹیسٹ میں عرفان اللہ نیازی سب سے آگے رہے ۔۔ عرفان نے دو کلو میٹر کا فاصلہ 6 منٹ اور 47 سیکنڈز میں طے کیا۔۔ جبکہ اعظم خان ڈیڑھ کلو میٹر کے بعد بھاگ نہ سکے اور راستے میں بیٹھ گئے۔ انھوں نے ڈیڑھ کلو میٹر کا فاصلہ 20 منٹ میں طے کیا۔۔۔

باقی کھلاڑیوں میں محمد رضوان 8 منٹ 26 سیکنڈز،محمد حارث ، نسیم شاہ، حسیب اللّٰہ اور محمد وسیم جونئیر نے 8 منٹ ستائیس سیکنڈز میں دو کلو میٹر ک فاصلہ طے کیا۔۔

مہران ممتاز 8 منٹ 30 سیکنڈز ، شاہین شاہ آفریدی 8 منٹ 37 سیکنڈز ، آغا سلمان 9 منٹ 20 سیکنڈز ،محمد عامر 9 منٹ 30 سیکنڈز ، شاداب خان 9 منٹ 56 سیکنڈز اور محمد نواز 9 منٹ 57 سیکنڈز میں یہ فیصلہ طے کیا ۔۔

جبکہ عماد وسیم ، فخر زمان اور حارث رؤف نے ری ہیب اور افتخار احمد نے تھکاوٹ کی وجہ سے ٹیسٹ نہیں دیا ۔۔۔جبکہ بابر اعظم کل کاکول اکیڈمی میں کیمپ کو جوائن کریں گے

error: Content is protected !!