گورنمنٹ نیشنل کالج کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن مدد کرتا رہے گا۔ڈاکٹر پروفیسر جاوید عباسی
سالانہ عشائیے میں غلام محمد خان، سلیم خمیسانی، خالد بروہی،
محمد آصف، اعجاز احمد، عظمیٰ شیخ، مہوش خان اور دیگر کی شرکت
ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن سعیدہ افتخار کی بہترین میزبانی،
ظفر علی شاہ اور خان محمد چنہ کو حسن کارکردگی ایوارڈ دیئے گئے
کراچی ; گورنمنٹ نیشنل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر پروفیسر جاوید احمد عباسی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اور ان کا کالج نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ کے لئے طالب علموں کی بھرپور مدد کرتا رہے گا،
ان خیالات کا اظہار انھوں نے کالج کے کھیلوں کے سالانہ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کے کھیل معاشرے کا اہم حصہ ہے اور ملک کو صحت مند معاشرہ تعلیم اور کھیل کے میدان سے میسر آتا ہے
اور میری اور کالج کے تمام اساتزہ کی بھرپور کوشش ہے کہ نیشنل کالج ماضی کی طرح پھر ملک کو نامور کھلاڑی مہیا کرے، انھوں نے اس موقع پر کمشنر کراچی سید حسن نقوی کو گورنمنٹ نیشنل کالج میں کمشنر کراچی اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کرنے پر اظہار تشکر کیا،
تقریب سے کمشنر کراچی کے ڈائریکٹر اسپورٹس غلام محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کالج نے ملک کو نامور کھلاڑی دئے ہیں اور میں کمشنر کراچی کو اس کالج کے کھیلوں کے مسائل سے آگاہ کرونگا
اور اس کالج کے جمنازیم کو ایک خوبصورت اور جدید جمنازیم بنانے میں سرکاری اور غیر سرکاری طور پر بھرپور مدد کرونگا،
غلام محمد خان نے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی جانب سے شوٹنگ بال کے نامورکھلاڑیوں سید ظفر علی شاہ اور خان محمد چنہ کو شوٹنگ بال کھیل کو فروغ دینے پر حسن کارکردگی ایوارڈ دئے،
تقریب میں نامور اسپورٹس آرگنائزر محمد سلیم خمیسانی، خالد بروہی، محمد آصف، اعجاز احمد، DPE عظمیٰ شیخ، مہوش خان اور دیگر نے شرکت کی
جبکہ گورنمنٹ نیشنل کالج کی DPE سعیدہ شیخ نے نظامت اور بہترین میزبانی کے فرائض انجام دیتے ہوئے تقریب کو چار چاند لگا دئے، تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو غلام محمد خان کی جانب سے سندھی روائتی اجرک پیش کی گئیں۔