پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری
پاکستان کے شایان آفریدی آئی ٹی ایف ایشیا 14 اور انڈر ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ 2025 میں چمکے
اسلام آباد: پاکستان کے شایان آفریدی نے آئی ٹی ایف ایشیا 14 کے فائنل میں اور ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ 2025 ریجنل کوالیفائنگ ایونٹ فار سائوتھ ایسٹ اینڈ ایسٹ ایشیا کے تحت جو اس وقت سری لنکا میں منعقد ہو رہا ہے۔
سیمی فائنل میں شایان نے ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈ سنگاپور کے میتھیو ٹائی کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6(0), 6-4 سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ پکی کی۔ یہ فتح کوارٹر فائنل میں شاندار کارکردگی کے بعد ملی،
جہاں اس نے فلپائن کے جیکوسالا کرلز جان کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 6-2، 7-5 سے زیر کیا۔ قبل ازیں، شایان نے پری کوارٹر فائنل میں غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی سیڈ سری لنکا کے یودھیریا اتاپتو کو 6-4، 7-5 سے شکست دی۔
شایان آفریدی ACE ٹینس اکیڈمی کی پیداوار ہیں۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن (PTF) کے صدر جناب اعصام الحق قریشی نے شایان کو اس کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے فائنل میں اس کامیابی کو دہرانے اور پاکستان کے لیے ٹائٹل گھر لانے کے لیے شایان کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
پی ٹی ایف کے سیکرٹری جنرل کرنل ضیاء الدین طفیل نے بھی شایان اور اس کے خاندان کو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے سبز پرچم کو بلند کرنے میں زبردست تعاون کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔