کرکٹ

جماعت اسلامی کراچی ریجنل کرکٹ ایوسی ایشن کراچی کےشانہ بشانہ کھڑی ہے منعم ظفر

ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے وفد نے کراچی کے گراونڈز کے متعلق مسائل سے آگاہ کیا

جماعت اسلامی کراچی ریجنل کرکٹ ایوسی ایشن کراچی کےشانہ بشانہ کھڑی ہے منعم ظفر

ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے وفد نے کراچی کے گراونڈز کے متعلق مسائل سے آگاہ کیا

کراچی ; جماعت اسلامی کراچی ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ریجنل کرکٹ ایسوسی کراچی کے تمام مسائل ہمارے مسائل ہیں کراچی کے کھلاڑیوں کے تمام مسائل ہمارے مسائل ہیں جماعت اسلامی کراچی ان تمام مسائل کو حل کرے گی

ان خیالات کا اظہار منعم ظفر امیر جماعت اسلامی کراچی نے محمد توصیف صدیقی جوائنٹ سیکرٹری ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے کیا

اس موقع پر منعم ظفر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عبدالستار افغانی اور نعمت اللہ خان کے دور میں جماعت اسلامی نے کھیلوں کے گراونڈ آباد کئے

اور کراچی کے نوجوانوں کی سرپرستی کی جس سے کئی ہونہار کھلاڑی ابھر کر سامنے آئے اور دنیا میں اپنے ملک اور شہر کا نام روشن کیا

اس موقع پر انھوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی رمضان المبارک کے بعد سٹی اولمپک گیمز کرانے جا رہا ہے جس میں تمام کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کو شامل کیا جائے گا

اس سے قبل وفد نے امیر جماعت اسلامی کراچی کو کراچی کے گراونڈز کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گراونڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایسوسی ایشن کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ساتھ کلب کے ٹورنامنٹس کے میچز منعقد کرانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

جس کی وجہ سے کراچی کے کھلاڑی اپنے صلاحیتوں کو اجاگر کرنے سے قاصر ہیں وفد میں محمد توصیف صدیقی جوائنٹ سیکرٹری آر سی اے کے، خالد نفیس چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی آر سی اے کے، سید محمد احمد اسٹنٹ سکریٹری آر سی اے کے اعظم خان کوارڈینیٹر آر سی اے کے شامل تھے

اس موقع پر رانا محمد انور کوارڈینیٹر حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی بھی موجود تھے

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!