دیگر سپورٹس

رمضان ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 15 اپریل کو ہوگی

رمضان ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 15 اپریل کو ہوگی

اسلام آباد (نوازگوھر) پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام رمضان ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 15 اپریل کو لیزر سٹی بائولنگ کلب، صفا گولڈ، ایف سیون مرکز میں ہوگی۔

پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور محمد حسین چٹھہ کو ٹورنامنٹ سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں ایک کیٹگری کے مقابلے رکھے گئے ہیں اور کیٹگری سنگلز پروفیشنل کے مقابلے منعقد ہوں گے جس میں تمام پروفیشنل بائولرز حصہ لے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن ہر سال رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران رمضان ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ منعقد کرواتی ہے

جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے تمام نامور بائولرز بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!