PSL2025

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پی ایس ایل x جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، سینیٹر وقار مہدی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پی ایس ایل ٹین جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ سینیٹر وقار مہدی

کراچی ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پی ایس ایل ٹین جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے کوئٹہ کی ٹیم میں سعودشکیل ،محمد عامر،خواجہ محمد نافع،دانش عزیز کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت سارے با صلاحیت کھلاڑی موجود ہیں جن کو تجربی کار معین خان ہیڈ کوچ سرفراز احمد ڈائریکٹر کا ساتھ حاصل ہے

ان خیالات کا اظہار وقار مہدی سنیٹر نے منیجر اور کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کی کھیلوں میں خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں خاص طور پر کرکٹ میں ندیم عمر جو خدمات سر انجام دے رہے ہیں

اس کی مثال پورے ملک میں نہیں ملتی ان کی ٹیم پاکستان کرکٹ کلب نے ملک کو کئی نامور کھلاڑی دیئے ہیں جودنیائے کر میں اپنے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں

اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ذریعے کوئٹہ شہر کو دنیائے کرکٹ میں روشناس کرانے کا کریڈٹ بھی ندیم عمر کو جاتا ہے انھوں کہا کہ ندیم عمر اور آعظم خان کا جو ساتھ ہے اس سے ملک کو آئندہ بھی کئی نامور کھلاڑی ملیں گے جو آگے جار کر ملک کی نمائندگی کریں گے

اس موقع پر اعظم خان منیجر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنیٹر وقار مہدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آپ جس طرح کھیلوں کے فروغ کے لئے حوصلہ افزائی کر رہے اس کی مثال نہیں ملتی آخر میں آعظم خان اور سعود شکیل نے وقار مہدی سنیٹر کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شرٹ پیش کی

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!