PSL2026

پی ایس ایل x :کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو شکست دیدی

پی ایس ایل 10 کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو شکست دیدی۔

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے 11ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر147رنز بنائے،کپتان بابراعظم46رنزبنا کر نمایاں رہے،محمد حارث28اورالزاری جوزف نے24رنز بنائے۔

حسین طلعت 18، ٹام کوہلر کیڈمور7،مچل اوون 5اورصائم ایوب نے 4رنز کی اننگز کھیلی ،

کراچی کنگز کے عباس آفریدی اور خوشدل شاہ نے 3،3وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 19.3 اوورز میں پورا کرلیا،ڈیوڈ وارنر 60 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے ، خوشدل شاہ نے 23، محمد نبی نے 14،جیمز ونس نے 11،عرفان خان نے 10 رنز کی اننگز کھیلی۔

پشاور زلمی کی جانب سے لیوک ووڈ نے 3،علی رضا نے 2،عارف یعقوب اور الزاری جوزف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز اسکواڈ ; آج کے میچ میں کراچی کنگز کی قیادت ڈیوڈ وارنر کررہے ہیں، جبکہ ٹیم میں ٹِم سائیفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، سعد بیگ، خوشدل شاہ، محمد نبی، عامر جمال، عرفان خان نیازی، عباس آفریدی، حسن علی، میر حمزہ شامل ہیں۔

پشاور زلمی اسکواڈ ; پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم ہیں، جبکہ دیگر ٹیم صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر-کیڈمور، مچل اوون، حسین طلعت، عبدالصمد، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، عارف یعقوب اور علی رضا پر مشتمل ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!